Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۲ Asia/Tehran
  • اعتکاف سے محروم رہ جانے والوں کے لئے رہبر انقلاب کی نصیحت

ایران؛ اعتکاف کی مرکزی کمیٹی نے رہبر انقلاب اسلامی کو ایک مراسلہ ارسال کر کے ان سے اعتکاف سے محروم ہو جانے والوں کے لئے کچھ ہدایت و نصیحت کی درخواست کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہمیشہ رجب کے ایام بیض یعنی ۱۳، ۱۴، ۱۵ تاریخوں میں ہونے والے اعتکاف کو ایک گرانقیمت اور سنہرا موقع شمار کیا ہے۔ انقلاب اسلامی کے بعد سے مومنین کرام بالخصوص نوجوان طبقہ نے ان معنوی لمحوں کو غنیمت جانا ہے اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں وہ ملک بھر کی مساجد میں معتکف ہوتے رہے ہیں۔

مگر اس سال منحوس وبا کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اجتماعی اعتکاف ممکن نہ ہو سکا۔ جس کے پیش نظر اعتکاف کی مرکزی کمیٹی نے رہبر انقلاب اسلامی کو ایک مراسلہ ارسال کر کے ان سے اس بارے میں ہدایات لیں۔ مراسلے میں آیا ہے کہ وہ افراد جو اس سال ماہ رجب میں اعتکاف کا ارادہ رکھتے تھے، مگر موجودہ حالات کے سبب اعتکاف ان کے لئے ممکن نہ ہوسکا، ایسے افراد کو آپ کیا نصیحت فرماتے ہیں؟

رہبر انقلاب اسلامی نے اس مراسلے کے جواب میں تحریر فرمایا:

بسمہ تعالیٰ

جو افراد اعتکاف جیسے بافضیلت عمل سے محروم رہ گئے ہیں، ان کے لئے بہتر ہے کہ وہ ایام بیض (۱۳، ۱۴، ۱۵ رجب) میں نماز جعفر طیار پڑھیں۔

  • ماخوذ از: (urdu.khamenei.ir)

 

ٹیگس