Mar ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • دنیا کو امریکی جھوٹ، نفرت اور تشدد جیسے خطرناک جراثیم کا سامنا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی خاص قوم اور علاقہ سے مخصوص نہیں ہے اور یہ ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج اور عالمی مسئلہ ہے اس کا تعلق کسی خاص قوم اور خطے سے نہیں ہے اس کا باہمی تعاون کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کو گزشتہ تین سال سے امریکی جھوٹ، نفرت اور تشدد جیسے خطرناک جراثیم کا سامنا ہے ۔

سیدعباس موسوی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی طرف سے کورونا وائرس کو ووہان  وائرس قراردینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے غیر اخلاقی بیانات کی آج کی دنیا میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ دنیا میں اس وباء کا باہمی اتحاد سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ٹیگس