Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران، کورونا کی پسپائی جاری، پانچ ہزار سے‌ زائد صحت یاب

ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد میں سے منگل کی دو پہر تک پانچ ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے ڈسچارج ہوکے اپنے گھروں کو جاچکے تھے۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے منگل کو صحافیوں کو بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد سولہ ہزار ایک سو انہتر ہوگئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ایران میں اب تک کورونا وائرس سے نو سو اٹھاسی افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ پانچ ہزار تین سو اٹھانوے افراد صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ 
دوسری طرف ایرانی فوج کے بری شعبے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے منگل کی شام صحافیوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے اب تک بیالوجیکل دفاعی مشقوں کے پانچ مرحلے انجام پا چکے ہیں۔ 
انھوں نے بیالوجیکل دفاعی مشقوں کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ان مشقوں کے تحت، سبھی بڑے اور دیگر مطلوبہ شہروں سے نکلنے اور ان میں داخل ہونے کی شاہراہوں کو کنٹرول کیا گیا جبکہ چھپن شہروں کی اہم اور زیادہ چلنے والی سڑکوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا۔ اسکے علاوہ پانچ سو بیس مستقل اور موبائل چیک پوسٹیں قائم کی گئیں اور ساتھ ہی مختلف شہروں میں فیلڈ اور موبائل ہاسپیٹل قائم کئے گئے۔  ساتھ ہی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تشخیص اور اُن سبھی افراد کا پتہ لگانا بھی ان مشقوں کا حصہ ہے جو مبتلا افراد سے ٹچ میں رہ چکے ہوں۔

ٹیگس