Mar ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۷ Asia/Tehran
  • ڈاکٹرز ودھ آؤٹ بارڈرز کا پہلا چارٹر طیارہ فرانس سے ایران کے لئے روانہ

ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم سے وابستہ ڈاکٹروں اور طبی ساز وسامان اور آلات پر مشتمل امدادی کھیپ لے کر پہلا چارٹر طیارہ فرانس سے ایران پہونچ گیا ہے۔

ڈاکٹرز ودھ آوٹ بارڈر نام کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم، فیلڈ ہاسپٹل اور طبی ساز و سامان سے لدے پہلے چارٹر طیارے کے ہمراہ فرانس کے شہر بوردو سے تہران کے لئے روانہ ہو گئی- یہ اطلاع فرانس میں ایران کے سفیر بہرام قاسمی نے اپنے ٹویٹر پیج پر دی۔ انہوں نے لکھا کہ ایران میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے اتوار کی صبح یہ ٹیم ایران کے لئے روانہ ہوئی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب کورونا سے پوری دنیا مضطرب اور پریشان ہے، عالمی سطح پر تعاون اور یکجہتی بہت ضروری ہے-

کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا کی نوے فیصد آبادی کے حامل ممالک تک جا پہونچا ہے اور دنیا کے ایک سو پچاسی ممالک اب تک اس کے شکار ہو چکے ہیں۔ ان ممالک میں تین لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں چھیانوے ہزار صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔ -

ٹیگس