Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  •  امریکہ کی جانب سے ایران کو قرضہ دینے کی مخالفت، انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے: علی شمخانی

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کامقابلہ کرنے کیلئے ایران کیجانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرضہ لینے کی اپیل کی امریکی صدر کی مخالفت، انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے آج اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ طبی ساز وسامان اور صحت کی مصنوعات کیخلاف عائد امریکی پابندیاں اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ایران کیجانب سے قرضہ لینے کی اپیل کی امریکی مخالفت، انسانیت کیخلاف سنگین جرم ہے۔

 یہ بات قبال ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے14 مارچ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ  «کریستالینا گئورگیوا» Kristalina Georgieva نے کہا  تھا کہ آئی ایم ایف کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فوری  امداد کیلئے 50 ارب ڈالر تک مدد کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور 58226 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں جن میں سے 3603 افراد کا انتقال ہوا جبکہ 22011 افراد  صحت یاب ہوئے ہیں۔

ٹیگس