Apr ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۲ Asia/Tehran
  • ایرانی بحریہ ہمسایہ اور دوست ملکوں کے ساتھ تجربات کے تبادلے کو تیار

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے تمام ہمسایہ اور دوست ملکوں کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے انزلی نیول بیس کے دورے  اور مختلف فلیٹ کے معائنے کے موقع پر کیا۔ ریئر ایڈمرل خانزادی نے کیسپیئن سی کو امن و دوستی کا سمندر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ ہمسایہ اور دوست ملکوں کے ساتھ  اپنے عسکری تجربات اور فنی معلومات کے تبادلے کے لیے آمادہ ہے۔
ریئر ایڈمرل حسین خانزادی نے انزلی نیول بیس میں قائم  شہید تمجیدی نیول انڈسٹری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیر تعمیر منصوبوں کے علاوہ دماوند دو نامی تباہ کن بحری جہاز کی اوور ہالنگ کا بھی قریب سے مشاہدہ کیا۔ 

ٹیگس