Apr ۲۳, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • دھاتوں کی پیداوار میں ایران چودھویں نمبر پر

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ المونیم، فولاد اور تانبہ کی پیداوار میں ایران عالمی سطح پر بڑا مقام رکھتا ہے۔

صدر مملکت نے صوبے فارس میں متعدد قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ المونیم، فولاد اور تانبہ پیدا کرنے میں ایران عالمی سطح پر چودہویں مقام پر ہے۔

ایران کے صوبے فارس میں چار بڑے منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے جن میں شہید حاج قاسم سلیمانی اسپورٹس فورم، ایک سو چوبیس بیڈ کا ہسپتال اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کا ٹرمنل شامل ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ان منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں صدر مملکت نے ایران میں انجام پانے والے ترقیاتی امور میں ایرانی ماہرین کے کردار کی قدردانی بھی کی۔

اسی طرح انھوں نے نور سیٹیلائٹ کو زمین کے مدار میں پہنچانے سے متعلق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اقدام کو سراہا اور اسے ایران کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

 

ٹیگس