Apr ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • یورپ و امریکہ ایران کو نصیحت نہیں کر سکتے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ و امریکہ سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کی اپنی مرضی کے مطابق تشریح کر کے ایران کو نصیحت نہیں دے سکتے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کے روز ٹوئٹ کیا ہے کہ امریکہ، سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کے برخلاف سن دو ہزار سترہ سے پوری دنیا میں اپنی منھ زوری چلانے کے درپے رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یورپ نے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس پر عمل کرنے کے بجائے امریکہ کی فرمانبرداری کی اور یورپ و امریکہ، سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کی اپنی مرضی کی تشریح کر کے ایران کو نصیحت نہیں دے سکتے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں اور نہ ہی ایران نے ایسے میزائل تیار کئے ہیں جو ان ہتھیاروں کو حمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں اور یہ بات خود غور کرنے کی ہے کہ اس قسم کے ہتھیار کن کے پاس ہیں؟

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے نور سٹیلائٹ خلا میں پہنچائے جانے کے بعد یورپ و امریکہ کے بعض حکام نے ایران کی اس کامیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے اس اقدام کو سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کے منافی قرار دیا ہے۔

ٹیگس