Apr ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • کورونا کے بعد دشمن قوتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت: وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد اس ہلاکت خیز عالمی وبا سے حفظان صحت، اقتصاد، ثقافت اور سیکورٹی کے لئے وجود میں آنے والے خطرات سے مقابلے کے لئے مکمل آمادگی پر زور دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ کورونا وا‏ئرس سے زندگی کے تمام پہلوؤں منجملہ ثقافت، حفظان صحت، سیکورٹی اور خاص طور سے اقتصاد و معیشت پر خاصا اثر پڑ رہا ہے اور اس کے نتیجے میں مستقبل میں پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار رہنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی بنا پر دشمن ممالک، دیگر قوموں کے خلاف اپنے ناپاک و شرمناک مقاصد کے حصول کے درپے ہو سکتے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بعد کے تمام مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے پختہ عزم کے ساتھ ملک کو ہر طرح سے آمادہ رکھا جائے۔

بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کے محکمہ صحت کے تمام اہلکار مسلط کردہ جنگ میں وفادار سپاہیوں کی مانند ان گروہوں میں شامل ہیں جو اس امتحان و آزمائش سے دوسروں سے کہیں زیادہ سربلندی کے ساتھ باہر نکلے ہیں اور انھوں نے ایران کی تہذیب و تمدن اور ثقافت میں چار چاند لگا دئے ہیں۔

ٹیگس