May ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکہ نکل جائے تو خطے میں امن و اماں قائم ہو جائے: سپاہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ امریکا مغربی ایشیا کے علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور جنگ بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے کی امریکی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی جہاں بھی گئے ہیں وہاں بد امنی پھیلائی ہے۔

ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے واضح کیا کہ امریکیوں کے پاس اس علاقے سے باہر نکلنے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہے اور ان کے باہر نکلنے سے مغربی ایشیا میں تمام مسائل ختم ہو جائیں گے اور خلیج فارس میں امن و امان قائم ہو جائے گا۔

ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے خلیج فارس میں سپاہ پاسداران کے جنگی بحری جہازوں اور امریکی بحری بیڑوں کے مد مقابل آجانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی بحری بیڑے ایران کی فوجی مشقوں والے علاقے میں داخل ہوگئے تھے اسی لئے انھیں باہر نکلنے کا حکم دیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے امریکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ، بحیرہ عمان اور خلیج فارس میں امریکیوں کی تمام نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس