May ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • من گھڑت دعووں کا ہم سے کوئی تعلق نہیں: ایران

ایرانی سرحدی فورس نے ایران اور افغانستان کی مشترکہ سرحدوں میں ایرانی اہلکاروں کی جانب سے افغان شہریوں پر تشدد اور ان کو دریا میں ڈبونے کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس نے بعض چینلوں کی جانب سے جاری شدہ ویڈیو کو کہ جس میں ایران کے سکیورٹی اہلکاروں کیجانب سے افغان شہریوں کو دریا میں ڈبونے کا دعوی کیا گیا تھا من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ایران اور افغانستان کی سرحد پر اس طرح کا واقعہ رونما نہیں ہوا اور یہ بالکل جھوٹ ہے۔

درایں اثناء افغانستان کی وزارت خارجہ کے قائم مقام محمد حنیف اتمر نے کہا ہے کہ ایران و افغانستان کی مشترکہ سرحد پر ایران کی سرحدی فورسز کی جانب سے افغان باشندوں کی گرفتاری اور ان پر تشدد کئے جانے سے متعلق من گھڑت دعووں سے اجتناب کرنا چاہئیے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان بہت اچھے تعلقات قائم ہیں اور ایرانی سرحدی اہلکار، سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے، قانونی آمد و رفت کیلئے داخلی اور خارجی راستوں میں افغان بھائیوں کو سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

ٹیگس