May ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • اس ہفتے ایران کے 157 شہروں میں نماز جمعہ منقعد ہوگي

ایران میں نماز جمعہ کے انعقاد کی کونسل کے نائب صدر نے بتایا ہے کہ ملک کے 157 شہروں میں نماز جمعہ منقعد ہوگي۔

حجۃ الاسلام و المسلمین علی نوری نے اتوار کے روز بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب دو ماہ سے زیادہ وقفے کے بعد رواں ہفتے میں ملک کے 157 شہروں میں میڈیکل پروٹوکولز کی پابندی کے ساتھ نماز جمعہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ انھوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں انسداد کورونا کے عہدیداروں اور نماز جمعہ کے انعقاد کی کونسل کے اراکین کی نشست ہوئي جس میں طے پایا کہ انسداد کورونا کی قومی کمیٹی نے اتوار کے روز جو گائيڈ لائنز جاری کی ہیں، ان کی بنیاد پر ملک کے ان شہروں میں، جہاں کورونا کا تقریبا خاتمہ ہو چکا ہے، رواں ہفتے میں نماز جمعہ منعقد کی جائے گي۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ملک کے دیگر علاقوں میں بھی نماز جمعہ کا انعقاد ہوگا۔ ایران میں نماز جمعہ کے انعقاد کی کونسل کے نائب صدر نے اسی طرح بتایا کہ پیر کے روز سے ملک کے 132 ضلعوں میں مساجد دوبارہ کھل جائے گی اور ان سبھی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی میڈیکل پروٹوکولز پر پوری طرح سے عمل کیا جائے گا۔

ٹیگس