May ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے حالیہ خطاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرے کے کچھ افراد کی زندگی سخت ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس توانائی ہے اور وہ مدد کر سکتے ہیں انہیں چاہئے کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے وسیع مہم شروع کریں، خاص طور پر اس وقت جب رمضان المبارک کا مہینہ قریب ہے جو ایثار و قربانی اور انفاق و اطعام کا مہینہ ہے۔

اس وقت پورے ایران اسلامی میں ماہ مبارک رمضان کی آمد اور کورونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی مشکلات کے پیش نظر جا بجا ہمدلی و ہمدردی کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔  ’’خدمت مومنانہ‘‘ سے موسوم اس عمل میں ایرانی عوام کا تو بھرپور تعاون ہے ہی، ساتھ ہی ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضاکار فورس بسیج کا بھی بڑا اہم کردار ہے۔ یہ ویڈیو شہر اہواز کی ایک مسجد کا ہے جہاں مستحق افراد کے لئے راشن پیکجز تیار کئے جا رہے ہیں۔

ٹیگس