May ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکہ نے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرکے اور دوسرے ممالک کو دھمکیاں دے کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے جمعہ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سلامتی کونسل کے غیر رسمی آن لائن اجلاس کے موقع پر کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دوسری جنگ عظیم کے تلخ تجربے کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس کی ایک تازہ مثال امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی ، دوسرے ممالک پر قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرنے پر دباو ڈالنے یا پھر دھونس و دھمکی ہے۔

مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ کثیر الجہتی تعاون کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور ان مسائل سے نمٹنے، قانون کی بالادستی کو قائم کرنے اور بین الاقوامی تعاون کو تقویت پہنچانے کی ضرورت ہے۔

 

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی تنظیموں سے نکلنے، عالمی معاہدوں سے غیر قانونی انخلا، جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی پر کہا کہ ایسی پالیسیاں کثیرالجہتی تعاون کو چیلنج کرکے دنیا کے ممالک کے اجتماعی مفادات کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ دنیا کو طاقت اور تعاون کی سیاست کو تبدیل کرنے اور محاذ آرائی کی جگہ لینے کے لئے قانون کی حکمرانی کے لئے کام کرنا ہوگا۔

ٹیگس