May ۱۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۱ Asia/Tehran
  • ایرانی قوم کورونا وائرس کیخلاف جنگ کی فاتح

ایران کے صدر نے ایرانی عظیم قوم کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ کی فاتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا سے مقابلے میں تمام ایرانی عوام نے حصہ لیا اور ہم اس مدت میں اپنی کامیابی کو دنیا کے مغربی اور مشرقی ممالک سے موازنہ کر سکتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج بروز پیراس جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ کورونا وائرس کے ابتدائی دنوں ہی سے ایرانی عوام  بالخصوص طبی ٹیمیں پوری طاقت سے میدان میں آگئیں اور قربانیاں بھی دیں جو بڑی فخر کی بات ہے۔

صدرروحانی نے بعض ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران مریضوں سے امیتازی سلوک کرنے  کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ان کے برعکس ہم نے اس حوالے سے تمام شعبوں میں کبھی بھی یہ نہیں دیکھا کہ وہ بیمار جو سرکاری ہسپتال میں آتے ہیں وہ کونسے شہر کے رہنے والے ہیں یا کہ کس زبان میں بات کرتے ہیں یا کس نسل اور قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں، امیر ہیں یا غریب  اور حتی کہ ایران میں تمام غیر ملکی پناہ گزینوں کا مفت علاج کیا۔

صدر روحانی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ضروری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی کمپینوں، ماہرین اور سائنسدانوں کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وسیع تر کوششوں اورعالمی سطح پر مقابلے کے باوجود، ہم  کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے میدان میں اچھی پیشرفت کر سکیں گے۔

ٹیگس