May ۲۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • یورپ اسرائیل کے مقابلے جرأت کا مظاہرہ کرے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے یورپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے فلسطینی عوام کے دفاع اور غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کیخلاف جرات مندانہ اقدام کرے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ناجائر صہیونی  حکومت کے غیر قانونی قیام کو اب تک یورپ نے نظرانداز کیا ہے جس کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وہ عالمی ضمیر کی آواز سن کر فلسطینی عوام کے دفاع کیلئے ناجائز صہیونی مظالم کے خلاف جرات مندانہ اقدامات عمل میں لائے۔

قابل ذکر ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم القدس قرار دیا جس کا مقصد مظلوم فلسطینی قوم کا دفاع اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کے موقع پر ایران کے مقامی وقت کے مطابق دو پہر 12 بجے عوام سے خطاب کریں گے جسے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ٹیگس