May ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۶ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے زوال کی صدائیں تل ابیب میں سنائی دے رہی ہیں: جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی نابودی کی آوازیں تل ابیب کی سڑکوں پر بھی سنائی دے رہی ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کی تحریک انتفاضہ کا دائرہ مقبوضہ علاقوں سے باہر تک پھیلا ہوا ہے اور یہ انتفاضہ تقدیر ساز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں اسرائیل کی نابودی کی آوازیں تل ابیب کی سڑکوں پر سنائی دے رہی ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے بدھ کے روز عالمی یوم قدس کی آمد پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین کو مرکز بنا کر تشکیل پانے والے استقامتی نظرئے کے اسٹرٹیجیک ڈیپتھ  نے بیت المقدس اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اپنا گہرا اثر مرتب کر کے غاصبوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت سے صیہونی حکام نے مسلسل بہتر برسوں سے جرائم جاری رکھتے ہوئے فلسطین پر شیطانی تسلط قائم رکھا مگر اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ جن لوگوں نے فلسطینی قوم کے خلاف ظلم و ستم جاری رکھا  اور فلسطینی عوام کو ان کے آبائی وطن سے بے وطن کیا اب وہ خود حادثات و مشکلات کے دلدل میں پھنس گئے ہیں اور وہ اب صیہونی حکومت کو باقی رکھنے کی نہ تو توانائی رکھتے ہیں اور نہ اس کی حیات کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

جنرل محمد باقری نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے حکمراں علاقے میں تقریبا نو ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود  اب جنگ کا بگل بجانے کی توانائی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج، صیہونیت مخالف متحدہ محاذ میں پیش پیش ہیں اور وہ فلسطین کو آزاد کرانے میں مدد کر رہی ہیں۔

ٹیگس