May ۲۰, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۴ Asia/Tehran
  • عالمی یوم قدس پر رہبر انقلاب اسلامی کا براہ راست خطاب

عالمی یوم قدس کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای عوام سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ خطاب بروز جمعہ ایران کے وقت کے مطابق دن میں ۱۲ بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق ۱۲:۳۰ اور ہندوستان کے وقت کے مطابق ۱ بجے انجام پائے گا۔
یہ خطاب اردو ترجمہ کے ساتھ سحر اردو ٹی وی سے بھی براہ راست  نشر کیا جائے گا۔
ناظرین بہرہ مند ہونے کے لئے سحر اردو ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ چینل کی ویب سائٹ urdu.sahartv.ir کے لائیو آپشن کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان کا آخری یعنی آئندہ جمعہ عالمی یوم قدس کے طور پر منایا جائے گا اور دنیا بھر کے حریت پسند فلسطین کی حمایت اور فلسطینی قوم کے خلاف انجام پانے والے صیہونی ٹولے کے غاصبانہ، جابرانہ، ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کریں گے۔
 

ٹیگس