May ۲۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ کو ایران کا انتباہ

ایران نےامریکہ کومتنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نےایرانی آئل ٹینکروں کی راہ میں رکاوٹیں حائل کیں توجوابی کاروائی کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتکو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ کیریبین سی یا دنیا کے کسی بھی علاقے میں ایرانی آئل ٹینکروں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرے گا تو اس کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی اقتدار اعلی، ارضی سالمیت اور قومی مفادات کے بارے میں کوئی سودا نہیں کرے گا اور امریکہ کو چاہئے کہ اپنی غلطیوں کے ارتکاب سے باز آ جائے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ علاقے کی سلامتی کا تحفظ علاقے کے ملکوں کے ذریعے ہی ہونا چاہئے اور ایران اس سلسلے میں تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے جلد قیام سے تہران - دوحہ کے درمیان تعلقات مزید فروغ  پائیں گے اور ساتھ ہی دونوں ممالک کی بندرگاہوں کے ذریعے سامان کی منتقلی بتدریج شروع کی جائے گی اور دونوں ممالک کی ایئر لائنز کی پروازوں کی از سر نو شروع کر دی جائے گی۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں امیر قطر شیخ بن حمد آل ثانی نے بھی امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے قیام سے باہمی اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ قطر علاقے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی کے سخت خلاف ہے۔

ٹیگس