May ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۹ Asia/Tehran
  • ایران – ترکی سرحدوں کو کھولنے کا فیصلہ ہو گیا

ایران اور ترکی کے سربراہوں نے دونوں ممالک کی زمینی اور فضائی سرحدوں کو کھولنے پر تاکید کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ میڈیکل پروٹوکول کو مدر نظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کی زمینی اور فضائی سرحدوں کو کھولا جائے۔

ایران اور ترکی کے سربراہوں نے اتوار کو ٹیلیفونی گفتگو کی۔ اس مذاکرات میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں پیدا ہونے والی اقتصادی مشکلات کی جانب اشارہ کیا۔

ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں جو حالات ہیں ان کے حساب سے صحت عامہ کے اصولوں پر توجہ دیتے ہوئے ترکی اور ایران کی فضائی اور زمینی سرحدوں کو کھولا جانا چاہئے۔

اردوغان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اقدامات جتنی جلدی انجام دیئے جائیں اتنا ہی اچھا ہے۔  

دونوں سربراہوں نے عید سعید فطر کی مناسبت پر مبارکباد دیتے ہوئے امید کی ہے کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کی تشکیل کرکے اقتصادی سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔

ٹیگس