May ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران نے کی چین کے اندرونی معاملات میں ہر قسم کی مداخلت کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چین کے داخلی امور میں ہر قسم کی مداخلت کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے چین کے داخلی امور، چین کی قومی حاکمیت اور ارضی سالمیت کے خلاف ہر قسم کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  ایران، چین کی قومی حاکمیت اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔

سید عباس موسوی  نے کہا کہ ایران، قانون کے دائرے میں ہانگ کانگ کے عوام کی سلامتی اور آرام و آسایش کا مطالبہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ 1842 سے 1997 تک برطانیہ کے تسلط میں رہا تاہم قرارداد کے خاتمے کے بعد 1997 میں ہانگ کانگ چین کا حصہ بن گیا۔ لیکن امریکہ تائیوان کی مقامی حکومت کی سیاسی اور فوجی حمایبت کے ذریعے متحدہ چین کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ٹیگس