May ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۲ Asia/Tehran

کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر انہتر روز کی بندش کے بعد بالآخر حکومت نے ایران کے مقامات مقدسہ بالخصوص روضۂ امام رضا، روضۂ حضرت فاطمہ معصومہ، مسجدِ جمکران، روضۂ جناب عبد العظیم حسنی اور روضۂ حضرت شاہچراغ علیہم السلام کو کھولنے کی اجازت دے دی۔ یہ مقدس مقامات اتوار کی شب کھول دئے گئے اور آئندہ، طلوع سے غروب تک زائرین کے لئے کھلے رہیں گے تاہم انہیں زیارت کے دوران، جاری کی جانے والی خاص ہدایات کا خیال رکھنا ہوگا۔ البتہ فی الحال صرف صحن کھولے گئے ہیں اور ضریح کو بند رکھا گیا ہے۔

ٹیگس