May ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کا چوتھا آئل ٹینکر ونیزوئلا پہنچا

ایران کا چوتھا تیل بردار بحری جہاز بھی وینیزویلا کے خصوصی اقتصادی زون میں داخل ہوگیا ہے۔

 کھلے سمندروں میں جہازوں کی آمد و رفت کی نگرانی کرنے والے ادارے میرین ٹریفک کے مطابق ایرانی تیل برداربحری جہاز فاکسن جمعرات کو وینیزویلا کے خصوصی اقتصادی زون میں داخل ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  مذکورہ ایرانی تیل بردار بحری جہاز جنوبی امریکہ کی شمالی ساحلی پٹی کے راستے وینیزویلا کے ساحلوں کی جانب حرکت کر رہا ہے تاہم ابھی اس کے لنگر انداز ہونے کی جگہ واضح نہیں۔
 اس سے پہلے تین ایرانی تیل بردار بحری جہاز وینیز ویلا پہنچ چکے ہیں جنہیں اس ملک کی فوج نے اپنی حفاظت میں لینے کے بعد  بندرگاہوں تک پہنچایا ہے۔
گزشتہ دنوں اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے اتحادی ملک وینیزویلا کی اقتصادی حمایت کی غرض سے  تیل سے لدے پانچ بحری جہاز روانہ کیے تھے جو آبنائے جبل الطارق اورکھلے سمندروں میں سفر کرتے ہوئے وینیز ویلا پہنچ رہے ہیں۔

یہ ایرانی آئیل ٹینکر امریکی دھمکیوں کی پروا کئےبغیر پورے اعتماد کے ساتھ وینزوئیلا پہنچے-

ٹیگس