May ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران کے نئے اسپیکر کو دی پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے مبارک باد

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین نے نئے ایرانی اسپیکر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے محمد باقر قالیباف کو پاکستان کا دیرینہ دوست قرار دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے علاقے میں امن و سلامتی اور استحکام کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ قالیباف کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایشیائی پارلیمانی اسپیکرز کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر اوراسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس وائرس کے خاتمے کے لئے تعاون پر تاکید کی۔

محمد باقر قالیباف کو جمعرات کے روز مجلس شورای اسلامی یعنی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا۔

ٹیگس