May ۳۰, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران، کورونا کی تازہ ترین صورتحال

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں ایک لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو ستائیس افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ملک میں کورونا وائرس میں مبتلاء مریضوں کے اعداد و شمار کے بارے میں کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دوہزار دو سو بیاسی نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ کیانوش جہانپور نے کہا کہ نئے مریضوں میں چارسو پینتیس  مریضوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ ایک ہزار آٹھ سو سینتالیس مریضوں کو معائنے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

ایران میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اڑتالیس ہزار نو سو پچاس ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر جہانپور کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ستاون مریضوں کی موت کے بعد اب تک مجموعی طور پر سات ہزار سات سو چونتیس کورونا مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جن میں سے کم سے کم تین لاکھ سڑسٹھ ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور تقریبا دو ملین چھے لاکھ تہتر ہزار مریض صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

ٹیگس