May ۳۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۶ Asia/Tehran
  • کورونا سے مقابلے میں ایران کے میڈیکل اسٹاف اور قوم کی زبردست کارکردگی تاریخ میں امر ہو جائے گی: صدر روحانی

صدر روحانی نے دنیا کے بعض پیشرفتہ ممالک کی معیشت پر پڑنے والے کورونا کے اثرات کا موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سو دنوں میں ایران کے میڈیکل اسٹاف اور قوم کی زبردست کارکردگی تاریخ میں امر ہو جائے گی۔

ڈاکٹرحسن روحانی نے اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس میں، ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد، ہلاک ہونے والے افراد اور اسی طرح علاج کے بعد ٹھیک ہو جانے والے افراد کی تعداد، ایرانی قوم اور میڈیکل اسٹاف کی زبردستی کارکردگي کی غمازی کرتی ہے۔ انھوں نے ایران کے بہت سے صوبوں میں کورونا وائرس کو کنٹرول کر لیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک عوام کو اس بیماری کی جانب سے مکمل اطمینان حاصل نہیں ہو جاتا، تب تک یہ عمل جاری رہے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسی طرح دشمنوں کی غیر قانونی پابندیوں کے باوجود ایران کی تیز رفتار ترقی کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں ملک میں تین ہزار چار سو آبادیاتی منصوبوں کا افتتاح ہو جائے گا۔

صدر روحانی نے بانئ انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کے قریب آنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قوم اورحکومت نے قائد انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  حفظ اللہ کی ہدایات کی روشنی میں مختلف طرح کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

ٹیگس