Jun ۰۳, ۲۰۲۰ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران نے کی کابل دہشتگردانہ حملے کی مذمت

ایران نے کابل کی مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ، حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ۔

واضح رہے کہ کل کابل کی وزیر اکبر خان مسجد میں تکفیری دہشتگردوں نے دہشتگردانہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں وزیر اکبر خان مسجد کے امام جماعت اور کابل یونیورسٹی کے پروفیسر مولوی محمد ایاز نیازی سمیت دو افراد جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

ٹیگس