Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • ایران، کورونا کے یومیہ متاثرین میں اضافہ، ایک لاکھ انتیس ہزار صحتیاب

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک ملک میں ایک لاکھ انتیس ہزار سات سو اکتالیس کورونا مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ایران میں اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار ایک سو چھپن ہو گئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو ہزار آٹھ سو چھیاسی نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر جہانپور کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ترسٹھ مریضوں کی ہوئی جس کے بعد کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد آٹھ ہزار ایک سو چونتیس ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد سڑسٹھ لاکھ بیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے تین لاکھ ترانوے ہزار جاں بحق اور تقریبا بتیس لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں۔

ٹیگس