Jun ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے: ایران

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر کے نام میں ایک خط میں ان کو امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں سے متعلق کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی پر خبردار کیا۔

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے امریکہ کی جانب سے جوہری سرگرمیوں کے تعاون کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے اور بین الاقوامی وعدوں کی خلاف ورزی  سے متعلق وارننگ بھی دی۔

کاظم غریب آبادی نے اپنے مراسلے میں اس بات پر زور دیا کہ امریکی غیر قانونی اقدامات؛ جوہری ادارے کی شق نمبر 2 اور 3، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی شق نمبر 4، جوہری ادارے کی جنرل کانفرنس کی قراردادوں، ایران جوہری معاہدے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231 کے منافی ہے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امریکہ کے اس طرح کے اقدامات کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا حق ہے۔

کاظم غریب آبادی نے عالمی جوہری توانائی ادارے کے اراکین سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوں نے عالمی جوہری ادارے کے ڈائریکٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی پیش کی گئیں رپورٹوں میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق امریکی اقدامات کا نوٹس لے۔

ٹیگس