Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • انسداد منشیات میں ایران کا کلیدی کردار

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات اور جرائم کی روک تھام کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا میں انسداد منشیات کا علمبردار ہے۔

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 2018 میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات اور جرائم کی روک تھام کی رپورٹ پر کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران، اقوام متحدہ کی جانب سے شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں 704 ٹن ضبط شدہ افیون کے 644 ٹن، 97 ٹن ضبط شدہ ہیروئین کے 25 ٹن اور ضبط شدہ  43 ٹن مورفین کے 21 ٹن کو صرف ایران نے ضبط کیا ہے۔

ایرانی مندوب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا کی مختلف قسم  کی 82 فیصد منشیات ضبط کرکے انسداد منشیات میں سر فہرست ہے۔ 

اس رپورٹ کے مطابق منشیات کو ضبط کرنے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد افغانستان اور پاکستان کی باری آتی ہے جنہوں نے بالترتیب 50 ٹن اور 29 ٹن مختلف قسم کی منشیات کو ضبط کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے 2018 میں 100 ٹن چرس ضبط کی ہے۔

واضح رہے کہ ایران منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی وعدوں سے کہیں زیادہ کوششں کر رہا ہے۔

ٹیگس