Jul ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران، شام کے ایئر ڈیفینس سسٹم کو مضبوط بنائے گا

ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف اور شام کے فوجی سربراہ کے جانشین اور وزیر دفاع نے فوجی، دفاعی اور سیکورٹی کے میدان میں ہمہ گیر تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

بریگیڈیر جنرل محمد باقری اور جنرل علی عبداللہ ایوب نے بدھ کے روز اپنے مذاکرات کے اختتام پر فوجی تعاون کے جامع معاہدے پر دستخط کیے۔ فریقین نے ایران اور شام کی مسلح افواج کے درمیان مختلف فوجی اور فنی تعاون کو مضبوط بنانے اور اسی طرح مختلف خطروں اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپسی ہماہنگي کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔ جنرل باقری نے اس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام کے میزائیل ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنائے گا۔

دونوں ملکوں کے اعلی فوجی وفود نے اپنے مذاکرات کے اختتام پر ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ بعض علاقائي اور عالمی طاقتوں کی حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردی سے مقابلہ جاری رکھنا چاہے وہ جس نام سے بھی ہو، اس معاہدے کے اہداف میں سے ایک ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باقری منگل کے روز شام کے وزیر دفاع کی دعوت پر ایک وفد کے ہمراہ دمشق پہنچے تھے۔

تازہ خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجیے

ٹیگس