Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکی بیڑے میں لگنے والی آگ، امریکی جرائم کا نتیجہ ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگيڈ کے کمانڈر جنرل قاآنی نے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بیڑے یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں لگی بھیانک آگ، امریکی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کا جواب ہے جو خود امریکی عناصر کے ذریعے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کو جنوب مغربی امریکا کی سین ڈیاگو بندرگاہ پر نامعلوم وجوہات سے دھماکہ ہوا تھا اور امریکی بیڑے یو ایس ایس بونہوم رچرڈ میں آگ لگ گئي تھی۔ اس واقعے میں درجنوں امریکی زخمی ہوئے تھے اور آگ بجھانے کی کوشش ناکام رہی جس کی وجہ سے یہ بیڑا اب ڈوب رہا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل شہید قاسم سلیمانی کی جگہ قدس بریگيڈ کے کمانڈر بننے والے جنرل اسماعیل قاآنی نے کچھ کمانڈروں سے بات کرتے ہوئے امریکی بیڑے میں آگ لگنے کے واقعے کے بارے میں کہا کہ امریکی بلاوجہ ذمہ داروں کو تلاش کرنے میں وقت ضائع نہ کریں، آگ خود انھوں نے لگائي ہے جس کے شعلے اب خود ان تک پہنچ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی فوج اب کمزور ہو چکی ہے اور اس کے فوجی آلات اب لوہے کے ٹکڑوں میں بدل چکے ہیں۔ جنرل قاآنی نے کہا کہ امریکی بیڑے میں لگنے والی آگ، امریکی عناصر کی مجرمانہ کارروائيوں کا جواب ہے۔

ٹیگس