Jul ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • احمقانہ باتیں کرنے کے بجائے امریکا شکست کا اعتراف کرے

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے امریکی وزیر خارجہ کے بے بنیاد دعووں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ احمقانہ باتوں سے بہتر ہے کہ امریکا ایران کے مقابلے میں شکست کا اعتراف کر لے۔

ہرزہ سرا امریکی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز کہا کہ ایران جیسے ممالک سے صرف طاقت کی زبان میں بات کی جا سکتی ہے۔ مائیک پمپیؤ نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کی موجودہ حکومت نے ایران کے سلسلے میں نئی پالیسی پر عمل شروع کر دیا ہے۔

ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیؤ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گذشتہ چالیس برسوں سے زائد عرصے کے دوران امریکہ نے ایران کو شکست دینے کے لئے اپنی پوری طاقت جھونک دی اور ہر طرح کا ہتھکنڈہ استعمال کیا مگر وہ کبھی کامیاب نہ ہو سکا۔

علی شمخانی نے کہا کہ ایران جیسے طاقتور ملک کے سامنے شکست کا اعتراف کر لینا اس سے کہیں بہتر ہے کہ احمقانہ اور بے بنیاد باتیں کی جائیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس