Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • داعش کی نابودی میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار ناقابل فراموش ہے: مسعود بارزانی

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران ہمیشہ بغداد اور اربیل کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں عراقی کردستان کی انتظامیہ کے صدر مقام اربیل میں کرد رہنماؤں سے ملاقاتوں میں کہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اربیل میں عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور عراقی کردستان کی انتظامیہ کے سابق صدر مسعود بارزانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے عراق کے اندرونی مسائل سمیت علاقائی اور سیاسی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے ساتھ ہی تمام شعبوں بالخصوص معاشی میدان میں باہمی تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے عراق کے قومی اقتدار اعلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، ایران اور عراق کے تعلقات تمام شعبوں میں زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زود دیا۔ اس ملاقات میں کرد رہنما مسعود بارزانی نے بھی ایران اور عراق کی قوموں کے درمیان مضبوط رشتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے داعش دہشت گرد گروہ کو شکست دینے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کو ناقابل فراموش قرار دیا۔

کردستان دیموکریٹ پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ عراقی کردستان کا علاقہ کبھی بھی ایران کی سلامتی اور مفادات کے لئے کسی بھی قسم کے خطرے کے مقام میں تبدیل نہیں ہو گا۔

اس ملاقات میں محمد جواد ظریف اور مسعود بارزانی نے حفظان صحت کے تمام اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے تجارتی لین دین کے فروغ پر بھی زور دیا۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ظریف نے اتوار کو دورۂ بغداد کے موقع پر عراقی صدر، وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر،عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین، الحشد الشعبی اور الفتح اتحاد کے سربراہوں اور عراقی سیاسی جماعت تحریک حکمت کے رہمنا سے الگ الگ ملاقاتیں کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ان ملاقاتوں کے بعد وزیر خارجہ ظریف عراقی کردستان کے حکام سے ملنے اربیل پہونچے تھے جہاں انہوں نے اتوار کی شب کردستان کے صدر نچیروان بارزانی سے ملاقات کی تھی۔

صدرِ کردستان نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ اربیل میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ایران کو عراق اور کردستان علاقے کا اہم ہمسایہ، دوست ملک اور اہم علاقائی طاقت قرار دیا تھا۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس