Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران، افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے

افغانستان کے امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے طاہریان فرد نے کہا ہے کہ ایران افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا یہ بیان افغانستان کے امور میں امریکی نمائندے کے دعوے کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

افغانستان کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائند زلمے خلیل زاد نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا کہ ایران، افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کی زیادہ حمایت نہیں کرتا۔

افغانستان کے امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے خصوصی نمائندے محمد ابراہیم طاہریان فرد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے اور بین الافغان گروہوں کے مذاکرات کے نتائج پر مبنی قیام امن کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

طاہریان فرد نے امریکی حکام کو مشورہ دیا کہ وہ علاقے اور افغانستان کے مسائل کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے موقف کے بارے میں اظہار خیال کرنے سے پہلے ایران کے موقف کا غور سے مطالعہ کریں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

8: ttps://chat.whatsapp.com/KXbwLMavcEmL5WvZZ7yEvB

ٹیگس