Jul ۳۱, ۲۰۲۰ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • عالم اسلام کو عیدالاضحی مبارک ہو

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، نائب صدر اسحاق جہانگیری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے الگ الگ پیغامات میں عالم اسلام کو عیدالاضحی کی مبارک باد پیش کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دی۔

صدر مملکت نے ان پیغامات میں کہا کہ عیدالاضحی، اللہ رب العزت کے سامنے اطاعت اور بندگی کا مظاہرہ ہے۔

انہوں نے اسلامی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے امت مسلمہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دوسری جانب ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ حکومتوں اور سانئسدانوں کی دن رات کوششوں سے دنیا میں امن اور استحکام کا قیام ہوجائے گا اور جلد از جلد عالمیگر وبا کوویڈ-19 پر قابو پایا جا سکے گا۔

 ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام الگ الگ پیغامات میں ان کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں کل عیدالاضحی ہے۔

* سحرعالمی نیٹ ورک خوشی و مسرت کے اس موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین اور کرم فرماوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے*

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس