Aug ۰۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں رہ کر کام کرنے والے ایک دہشت گرد گروہ پر ایرانی انٹیلی جینس کی کاری ضرب

ایران کی انٹیلی جینس نے ایک دہشت گرد گروہ پر کاری ضرب لگائي ہے جس کا ہیڈکوارٹر امریکہ میں ہے۔

تندر نامی اس دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو ایرانی انٹیلی جینس نے گرفتار کر لیا ہے جس کا نام جمشید شارمہد ہے۔ امریکہ کو اپنا ہیڈکوارٹر بنا کر دہشت گردانہ کارروائي کرنے والے تندر نامی اس دہشت گرد گروہ کے سرغنہ کو جو اسلامی جمہوریہ ایران میں مسلحانہ اور تخریبی کارروائيوں کی سربراہی کرتا تھا، ایک پیچیدہ انٹیلی جینس آپریشن کے بعد گرفتار کر دیا ہے۔

شارمہد نے سن دو ہزار آٹھ میں ایران کے شیراز شہر کی ایک امام بارگاہ میں دھماکے کی کارروائي کی پلاننگ کی تھی اور اس کارروائي کو لیڈ کیا تھا۔ مذکورہ دہشت گردانہ کارروائي میں امام حسین علیہ السلام کے چودہ عزادار شہید اور دو سو پندرہ زخمی ہو گئے تھے۔ تندر گروہ نے اسی طرح حالیہ برسوں میں کئي دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ایرانی انٹیلی جینس کے بروقت اقدامات کے سبب یہ تمام کارروائياں ناکام رہی تھیں۔ دہشت گرد گروہ تندر کے سرغنہ کی گرفتاری کی تفصیلات جلد ہی منظر عام پر لائي جائيں گي۔

دریں اثنا وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے جمشید شارمہد کی گرفتاری پر ایران کی انٹیلیجنس کی مقتدرانہ کارروائي کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو، تندر اور ان دیگر دہشت گرد گروہوں اور مجرموں کی حمایت کا جواب دینا ہوگا جو امریکہ کے اندر سے ایرانی قوم کے خلاف دہشت گردانہ کارروائياں کر رہے ہیں۔

ٹیگس