Aug ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار، اب تک دولاکھ بہتر ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دولاکھ بہتر ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے منگل کو کورونا وائرس کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دوہزار سات لاکھ اکیاون ہزار نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے جن میں سے ایک ہزار پانچ سو ساٹھ مریض ایڈمٹ کرلئے گئے اور باقی مریضوں کو لازمی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد تین لاکھ چودہ ہزار سات سو چھیاسی تک پہنچ گئی ہے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں دوسوبارہ مریض اپنی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پرمرنے والوں کی تعداد سترہ ہزار چھے سو سترہ ہوگئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دولاکھ بہتر ہزار پانچ سو پینتس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد اٹھارہ ملین چار لاکھ ستر ہزار ہوچکی ہے جن میں سے تقریبا سات لاکھ مریض جان کی بازی ہار گئے اور کم سے کم گیارہ ملین سات لاکھ مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے گھر جا چکے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b

 

ٹیگس