Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۹ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے غیر جانبداری سے کام لے: وزیر خارجہ ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی پر زور دیا ہے کہ وہ غیر جانبداری کے اصول پر عمل کرتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر توجہ دے۔

تہران میں آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو اپنے فرائض کی ادائگی میں غیر جانبداری کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آئی اے ای اے کے ساتھ عالمی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے معمول کا تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔ 

اس موقع پر آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے درمیان تعاون دونوں کے مفاد میں ہے۔ قبل ازیں آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایران ایٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے بات چیت کو مثبت قرار دیا۔

ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے امید ظاہر کی کہ رافائل گروسی کے دورہ ایران سے تہران اور آئی اے ای اے  کے درمیان تعاون کے نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔ رافائل گروسی نے اس موقع پر یقین دلایا کہ وہ کسی بھی فریق کو آئی اے اے سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

ٹیگس