Aug ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • عالمی اولمپیاڈ میں ایرانی طالبعلموں کی شاندار کارکردگی

ایرانی عوام اور ایرانی طلباء و طالبات ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ایرانی طالب علموں کی ٹیم نے جاپان میں 2020 کے حیاتیات اولمپیاڈ مقابلوں میں 4 میڈلز حاصل کر لیے۔

ایرانی طالب علموں کی ٹیم نے جاپان کے شہرناگاساکی میں 2020 کے حیاتیات اولمپیاڈ مقابلوں میں 4 میڈلز حاصل کر لیے۔ 4 رکنی ٹیم آرین حسنی، نازگل مہیمنی، امیرحسین شاہ سوند داودی اور محمدامین صباغی لالیمی نے جاپان کی میزبانی میں منعقدہ عالمی 31ویں حیاتیات اولمپیاڈ مقابلوں میں 3 چاندی کے تمغے اور ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔

ورلڈ اولمپیاڈ کا یہ مرحلہ کوویڈ- 19 وائرس کی وجہ سے ورچوئل طور پر منعقد ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی کی میزبانی میں 25 جولائی 2020 میں منعقد ہونے والے 52ویں عالمی کیمسٹری اولمپیاڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک طلائی، دو چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

ٹیگس