Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • ملکی ترقی میں فری اور اقتصادی زون کا کردار اہم ، صدر روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پچھلے سات برس کے دوران ملک کے فری زون علاقوں سے ایک سو چونتیس ارب ڈالر مصنوعات دنیا کے مختلف ملکوں کو برآمد کی گئیں۔

جمعرات کو فری زون علاقوں میں اٹھاون اقتصادی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی سیاحتی، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں فری زون علاقوں کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔صدر روحانی نے مزید کہا کہ ہم  بدستور فری زون علاقوں کو درآمد کرنے والے علاقوں سے برآمد کرنے والے علاقوں میں تبدیل کرنے پر زور دیتے رہیں گے۔

صدر ایران کا کہنا تھا کہ اقتصادی پابندیوں کے دور میں خصوصی اقتصادی زون، بینکاری، انشورنس اور اسٹوریج کے حوالے سے پائی جانے والی بہت سی مشکلات کو حل کرسکتے ہیں۔صدر ایران نے اس موقع پر ارس، کیش اور قشم فری زون اور پیام سرخس، شیراز، کاوہ اور یزد کے خصوصی اقتصادی زون میں اٹھاون پیداواری منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ان منصوبوں پر عملدرآمد کے نتیجے میں ساڑھے چار ہزار کے قریب لوگوں کو روزگار فراہم ہوا ہے۔

ٹیگس