Sep ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • فوجی مشقوں کے دوران، ترقی یافتہ میزائل کا تجربہ

ایرانی فضائیہ نے ذوالفقار 99 فوجی مشقوں کے دوران شملچہ نامی ترقی یافتہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ایرانی فوج کی مشترکہ فوجی مشقوں، ذوالفقار 99 کا اصل مرحلہ جمعرات کی صبح شروع ہوگیا ہے۔ یا سید الشہدا، جنوبی ایران میں جاری مشترکہ فوجی مشقوں کا کوڈ اور دفاعی طاقت کے سائے میں پائیدار سلامتی کا قیام، ان مشقوں کا سلوگن ہے۔ایرانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشقوں کے دوران بری فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے ریڈار سسٹم نے انتہائی بلندی پر تیز رفتاری کے ساتھ پرواز کرنے والے فرضی دشمن کے طیارے کا پتہ لگانے کے بعد اسے شلمچہ نامی ترقی یافتہ میزائیل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

مشقوں کے ترجمان کموڈور شہرام ایرانی نے بتایا ہے کہ ذوالفقار 99 فوجی مشقوں کے دوران چھوٹے سے چھوٹے پرواز کرنے والے ہدف کو بھی فوجی مشقوں کے علاقے میں داخلے ہونے سے روکنے اور اسے اپنے کنٹرول میں لے کر مطلوبہ مقام پر اتارنے کی مشقیں بھی انجام دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بیرونی طاقتوں کے جہازوں اور ڈرون طیاروں کو مشقوں کے علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی اور انہیں کئی انتباہ بھی جاری کیے گئے۔

ذوالفقار 99 فوجی مشقوں کے ترجمان کے مطابق مشقوں کے دوران علاقائی اور بیرونی افواج کی نقل و حرکت پر بھی پوری نظر رکھی جارہی ہے اور لازمی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوجی حکمت عملی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔کموڈور شہرام ایرانی نے بتایا کہ فضائیہ اور بحریہ کے دستے فضائی اور سمندری گشت میں مشغول ہیں اور انہوں نے بیرونی افواج کو مشقوں کی حدود سے باہر رہنے کا انتباہ جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی فضائیہ کے پی تھری ایف اور ایف ستائیس طیاروں کے علاوہ مختلف اقسام کے جاسوس طیارے بھی مشقوں والے علاقے پر مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان نے بتایا کہ ایرانی فوج کے متعلقہ دستے، امریکی ڈرون طیاروں کی جاسوسی کی سرگرمیوں پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور متعدد ڈرون طیارے ہمارے انتباہ کے بعد علاقے سے فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

ایرانی فوج کی مشترکہ فوجی مشقیں آبنائے ہرمز کے مشرقی کنار سے شروع ہوکر شمالی بحر ہند کے دوہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں دس ڈگری کے مدار میں انجام پا رہی ہیں۔

ٹیگس