Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran

ذوالفقار ۹۹ مشقوں کے دوران بری فوج نے شلمچہ نامی ترقی یافتہ میزائیل سے کامیابی کے ساتھ دشمن کے طیارے کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ذوالفقار ۹۹ مشقوں کے دوران بری فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفینس ہیڈکوارٹر کے ریڈار سسٹم نے انتہائی بلندی پر تیز رفتاری کے ساتھ پرواز کرنے والے فرضی دشمن کے ڈرون طیارے کا پتہ لگانے کے بعد اسے شلمچہ نامی ترقی یافتہ میزائیل سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

قریب دس سال سے ایران کی مسلح افواج اس میزائل کی حامل ہیں جسے ایران ہی کے با ایمان سائنسدانوں اور دفاعی صنعت کے نوجوان انجینئروں نے تیار کیا ہے۔ شلمچہ میزائل زمین سے ہوا میں مار کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے جسے خود ایران ہی کے تیار کردہ مرصاد میزائل سسٹم کے ذریعے فائر کیا جاتا ہے۔

یہ میزائل چالیس کلومیٹر کی بلندی تک دشمن کے ہر ہدف کو تباہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔ اس میزائل میں دنیا کی جدیدترین ٹکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کی بنا پر تیز رفتاری، دشمن کا موثر شکار اور دشمن کے الیکڑانک حملوں کے سامنے مغلوب نہ ہونا، اسکی منفرد خصوصیات ہیں۔

 

ٹیگس