Sep ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ذوالفقار 99 فوجی مشقوں کے دوسرے دن مزید میزائلوں کا کامیاب تجربہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی ذولفقار ۹۹ مشترکہ فوجی مشقوں کے دوسرے دن متعدد میزائلوں اور تکنیکوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ایران کی ذوالفقار نناوے فوجی مشقوں کے ترجمان ایڈمیرل شہرام ایرانی نے بتایا کہ فوجی مشقوں کا اصل مرحلہ جاری ہے جس میں سطح سمندر پر بحری یونٹوں نے اپنے اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ ایڈمیرل شہرام ایرانی نے مزید کہا کہ فوجی مشقوں کے اس مرحلے میں بحری جہاز نے کروز میزائل نصر فائر کرکے فرضی دشمن کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا اور انہیں منہدم کر دیا-

اسی طرح  ذوالفقار ننانوے مشترکہ فوجی مشقوں کے دوسرے دن ساحل سے سمندر میں مار کرنے والے قادر میزائل کو بھی آزمایا گیا اور اس نے بھی پوری کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

ایرانی فوج کی سہ روزہ ذوالفقار ننانوے  نامی مشترکہ فوجی مشقوں میں بری بحری اور فضائی یونٹوں کے جوانوں نے حصہ لیا ہے اور یہ مشترکہ فوجی مشقیں آبنائے ہرمز کے مشرقی کنارے سے شروع ہو کر شمالی بحر ہند کے دوہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں دس ڈگری کے مدار میں انجام پا رہی ہیں۔

بیس لاکھ مربع کلومیٹر کے دائرے میں ہونے والی ان فوجی مشقوں کا نعرہ " دفاعی طاقت کے سائے میں پائیدار سلامتی" ہے اور یہ ہفتے کے روز تک جاری رہیں گی۔

ان فوجی مشقوں کے پہلے دن خاتم الانبیاء ایئر ڈیفینس ہیڈ کواٹر کے ریڈار سسٹم نے انتہائی بلندی پر تیز رفتاری کے ساتھ پرواز کرنے والے فرضی دشمن کے ڈرون طیارے کا پتہ لگانے کے بعد اسے شلمچہ نامی ترقی یافتہ میزائیل سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا۔

ذوالفقار ننانوے فوجی مشقوں کے دوران چھوٹے سے چھوٹے سائز میں پرواز کرنے والے ہدف کو بھی فوجی مشقوں کے علاقے میں داخل ہونے سے روکنے اور انہیں اپنے کنٹرول میں لے کر مطلوبہ مقام پر اتارنے کی مشقیں بھی انجام دی گئیں۔ ان فوجی مشقوں کے دوران بیرونی طاقتوں کے جہازوں اور ڈرون طیاروں کو مشقوں کے علاقے سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی اور انہیں کئی انتباہ بھی جاری کیے گئے۔

اسکے علاوہ ایرانی فضائیہ کے ایف فور بمبار طیاروں نے بھی سمندر میں متحرک اہداف کو نشانہ بنانے کی کامیاب مشقیں بھی انجام دیں ۔

ٹیگس