Sep ۱۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۹ Asia/Tehran
  • فردو جوہری تنصیبات میں ایک ہزار سنٹری فیوجز میں یورنیم کی افزودگی

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری وعدوں میں کمی لانے کے چوتھے مرحلے پر مکمل طور پر عمل کیا گیا اور فردو جوہری تنصیبات میں ایک ہزار 44 سنٹری فیوجز میں یورنیم کی افزودگی کی جاتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے آج اتوار کے روز کہا کہ جوہری وعدوں کے چوتھے مرحلے میں جوہری وعدوں میں کمی لانے کی پالیسیوں پرپوری طرح عمل کیا گیا اور اس سلسلے میں ایک ہزار 44 سنٹری فیوجز میں یورنیم کی افزودگی کا عمل کیاجاتا ہے اور ہم نے اس حوالے سے اپنی ذمه داریاں پوری کیں۔

علی اکبر صالحی نے ایران کے خلاف عالمی استکبار کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو عالمی سامراجیت کی سیاسی چیلنجوں کا سامنا ہے اور ایران، اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی اس قسم کے چیلنجوں سے روبرو ہوا اور بعد میں یہ چیلنج ایٹمی مسئلے کا بہانہ بن گیا، لیکن آخر کار ہم امریکہ کو الگ تھلگ کرنے میں کامیاب ہوگئے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک بہت ہی قابل قدر کامیابی ہے۔

ٹیگس