Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۰۶:۵۳ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے ڈرون طیاروں نے امریکی طیارہ بردار جنگی بیڑے یو ایس ایس نیمٹز کے خلیج فارس میں داخل ہوتے وقت اس کو انٹرسپٹ کر لیا تھا اور اس کی تصاویر جاری کر دی تھیں۔

واضح رہے کہ ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بعد گزشتہ ہفتے امریکی طیارہ بردار جنگی بیڑا یو ایس ایس نیمٹز خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔

اس سے پہلے امریکا کے پانچویں بیڑے نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ یو ایس ایس نیمٹز کی قیادت میں حملہ آور گروہ اور دو گائیڈیڈ میزائل کروزر اور ایک گائیڈیڈ میزائل ڈسٹرائر، امریکی اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے اور ان کی ٹریننگ کے لئے خلیج فارس کے لئے روانہ ہوا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق نگرانی کا مامور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈرون طیاروں نے خلیج فارس میں امریکی جنگی بیڑے کے داخل ہوتے ہی تصاویر لے لیں۔

 

ٹیگس