Sep ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • کورونا کو شکست دینے کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کورونا جیسی موذی وبا کے مقابلے میں عالمی تعاون اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایشیائی تعاون اور اعتماد کی تنظیم سی آئی سی اے کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ بلاشبہ کورونا وائرس جیسے بڑے چلینج سے نمٹنے کے لیے دنیا کے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا۔
انہوں نے سی آئی سی اے کے ارکان پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ اور عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا کر کورونا کے خلاف عالمی کوششوں کو مہمیز کرنے کی کوشش کریں۔
ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو بچانا اور احترام انسانی کا تحفظ ہر چیز پر فوقیت رکھتا ہے۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر کہا کہ ایران سیکا تنظیم میں اپنے ہمسایہ اور دوست ملکوں کے ساتھ اس سلسلے میں تعاون اور تجربات کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام کی صحت اور سلامتی کو درپیش کورونا جیسے چیلنج سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے ساتھ مشترکہ حمکت عملی اپنانا ہوگی۔

ٹیگس