Sep ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت پر ڈبل لانچر رعد پانچ سو میزائلوں کی رونمائی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ڈبل لانچر رعد پانچ سو میزائلوں کی پہلی بار رونمائی کی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق جامد ایندھن سے چلنے والے رعد پانچ سو میزائلوں کو رواں سال فروری میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس ڈویژن کے حوالے کیا گیا تھا۔ یہ میزائل مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میزائل کا خول کاربن فائبر سے بنایا گیا ہے اور اس میں جدید ترین زھیر نامی انجن استعمال کیا گیا ہے جو غیر دھاتی کمپوزٹ سے تیار کیا گیا ہے۔

رعد پانچ سو قسم کے یہ میزائل فائر کے وقت پیدا ہونے والے انتہائی دباؤ اور درجہ حرارت کو برداشت کر سکتے ہیں۔ متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ایک سو بار کا پریشر اور تین ہزار ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت برداشت کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔

غیر دھاتی کمپوزٹ خول کی وجہ سے یہ میزائل ریڈار کی رینج سے بچ کر کسی بھی میزائل ڈیفیس سسٹم میں رسوخ کر سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں

ٹیگس