Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۰۶:۳۲ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک میں بنے رعد-500 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ رعد عربی لفظ ہے جس کا معنی ہوتا ہے آسمان کی بجلی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ڈبل لانچر رعد-500 میزائلوں کی پہلی بار رونمائی کی ہے۔

جامد ایندھن سے چلنے والے رعد-500 میزائلوں کو رواں سال فروری میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایئرو اسپیس ڈویژن کے حوالے کیا گیا تھا۔ یہ میزائل مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میزائل کا خول کاربن فائبر سے بنایا گیا ہے اور اس میں جدید ترین زھیر نامی انجن استعمال کیا گیا ہے جو غیر دھاتی کمپوزٹ سے تیار کیا گیا ہے۔

غیر دھاتی کمپوزٹ خول کی وجہ سے یہ میزائل ریڈار کی رینج سے بچ کر کسی بھی میزائل ڈیفیس سسٹم میں رسوخ کر سکتا ہے۔

ٹیگس