Sep ۲۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۶ Asia/Tehran

ایران میں نیشنل ایئرو اسپیس پارک کا افتتاح کیا گیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اتوار کے روز نیشنل ایرو اسپیس پارک کا افتتاح کیا۔

اس پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف، سپاہ پاسداران کے سینئر کمانڈر جنرل حسین سلامی اور ایرو اسپیس شعبے کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے شرکت کی۔

سلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے اتوار کو کاراکال انٹیلیجنٹ روبوٹ، ’گہر‘ فور ویل ڈرائیو فوجی گاڑی، ’چابک فاسٹ فریکوینسی ہاپنگ سسٹم‘ ، ’یو اے وی ڈرون انجن‘، ’مسیح امدادی روبوٹ‘، اپ گریڈڈ فوجی گاڑی اور ’ہدف ٹو‘ میزائل لانچر جیسے جدید اور پیشرفتہ دفاعی ساز و سامان کی رونمائی کی۔
اس روبوٹ کے اندر تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے، پانچ سو میٹر سے زیادہ دوری تک کارروائی انجام دینے، ہلکے اور نیم بھاری ہتھیاروں کو منتقل کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور اس میں اسمارٹ ریموٹ کنٹرول سسٹم نیز لیزر رینج فائنڈر اور آپٹیکل ڈیٹکٹنگ سسٹم نصب ہے۔رپورٹ کے مطابق فور ویل ڈرائیو ’گہر‘ فوجی گاڑی میں بھی صعب العبور راستوں پر پانچ سو کلوگرام وزن لیکر چلنے، فی گھنٹہ ایک سو بیس کلومیٹر کی رفتار سے سات سو کلومیٹر کی مسافت طے کرنے اور ستر فیصد طولی ڈھلان اور پینتیس فیصد عرضی ڈھلان سے عبور کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
گہر فوجی گاڑی میں اسّی سینٹی میٹر گہرے پانی سے عبور کرنے اور مختلف قسم کے ہلکے اور نیم بھاری اسلحے اور جنگی ساز و ساز سامان لے جانے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔چابک فاسٹ فریکوینسی ہاپنگ سسٹم بھی اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا تیار کیا ہوا ہے۔اس سسٹم میں دو لاکھ فی سیکنڈ کی رفتار سے ہاپنگ اور مناسب انفارمییشن بینڈ ویتھ کے ساتھ فضائی سسٹم اور زمینی اسٹیشن سے زمینی سسٹم کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس سسٹم کو محفوظ ریسیونگ اور سینڈنگ سسٹم اور زمینی اور فضائی سسٹموں پر نصب کیا جا سکتا ہے۔چابک فاسٹ فریکوینسی ہاپنگ سسٹم درحقیقت ایک نہایت مضبوط و محفوظ مواصلاتی لنک ہے جس کے ذریعے بدترین مواصلاتی صورت حال میں بھی متعدد فریکوینسیوں کو تیزی کے ساتھ تبدیل کرکے دشمن سے اسے جام کرنے کی طاقت چھینی جا سکتی ہے اور اسے پہلی بار ایران میں بنایا گیا ہے۔

ٹیگس